یہ مجموعہ حوزه علمیہ قم میں زیر تعلیم طالبعلموں کے ایک گروه پر مشتمل ہے جس نے اسلام کی خالص تعلیمات کو لوگوں میں پھیلانے کے لیے نیمہ شعبان ۱۴۳۷ ھجری قمری سے مختلف موضوعات پر مشتمل میسجنگ سروس کے آغاز کے ذریعے اپنے کام کا آغاز کیا جس کا مومنین و مومنات کی جانب سے اچھا استقبال سامنے آیا.
یہ پیغامات مختلف قسم کے اسلامی موضوعات جیسے احادیث معصومینؑ، قرآنی آیات اور ان کی تفاسیر، مستند علماء کے مختلف موضوعات پر اقوال، اسلامی مناسبات، مہدویت اور اخلاق اسلامی وغیره پر مشتمل تھے.
اب مومنین کی آسانی کے لیے ایک ایسی ویب سائٹ کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جہاں یہ مواد موضوعی طور پر آسانی کے ساتھ مہیا ہو تا کہ اس سے بہتر اور منظم انداز میں فائده اٹھایا جا سکے.
خداوند متعال کے شکرگذار ہیں کہ اس نے یہ توفیق عنایت فرمائی اور دعاگو ہیں کہ الله تعالی چہارده معصوم علیہم السلام کے صدقے میں اسلام کی تبلیغ کی اس ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے مختلف قسم کے مزید فائده مند کاموں کی انجام دہی کی توفیق عنایت فرمائے.
والسلام علیکم و رحمة الله و برکاته
ہمارے اہم موضوعات
- مہدویت
- تفسیر
- اخلاق اسلامی
- سیرت معصومین
- شرح حدیث
- عورت اسلام اور مغرب کی نظر میں
- اسلامی اور مغربی تمدن